سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ وقت پر انتخابات ہوں شرجیل میمن

جمہوری حکومت میں لانگ مارچ کرنیوالے ڈکٹیٹروں کے ادوار میں کہاں چھپ جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی سازشوں کو ناکام بنادے گی،جمہوری ادوار میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو لوگ جمہوری حکومتوں میں تحریکوں اور لانگ مارچ کی باتیں کرتے ہیں وہ لوگ آمریت اور ڈکٹیٹروں کے ادوار میں کہاں چھپ جاتے ہیں۔

اپنے دفترپیر کو میںمیڈیا کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں اور آمریت کے دور میں آئین کی دھجیاں اڑائی جاتی رہی ہیں ۔




انھوں نے کہا کہ جمہوری ادوار میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا گیا ،سازشی عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ وقت پر انتخابات ہوں،ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ انتخابات کو ملتوی کردیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ان تمام سازشوں کو ناکام کردے گی اور سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
Load Next Story