
کلیان میں ایک وزیرکی آمد کے لیے اسٹیڈیم میں ہی ہیلی پیڈ بنادیا گیا تھا جب دھنوادے وہاں پر اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار نے انھیں منع کیا جس پر وہ بولے کہ میدان میں نہیں کھیلیں گے تو کہاں جاکر کھیلیں، جس پر بحث ہوئی اور چند دوسرے پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے جب دھنوادے نے ان سے کھیلنے کے میدان میں ہیلی پیڈ بنانے کا اجازت نامہ مانگا تو انھیں پکڑ کر تھانے لے گئے تاہم بعد میں وارننگ دیکرچھوڑ دیا، معاملہ ٹی وی چینلز میں آنے پر مذکورہ وزیرکو سڑک کے ذریعے کلیان آمد پر مجبور ہونا پڑا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔