اردن میں فائرنگ سے کینیڈین سیاح سمیت 10 افراد ہلاک
مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے، حکام
MUZAFFARABAD:
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے شہر کرک کے نواحی علاقے میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد مسلح افراد گاڑی میں سوار ہو کر شہری علاقے میں داخل ہوگئے۔ مسلح ملزمان نے پہلے دو پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ایک قدیم قلعے میں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔
اردن کی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے قلعے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ اب تک مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک کینیڈین سیاح اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ابھی کتنے سیاح صلیبی جنگوں کے دور میں تعمیر کردہ اس قلعے کے اندر موجود ہیں اور قلعے میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف قائم اتحاد میں اردن امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اردن میں امریکی بیسز بھی قائم ہیں۔
اردن کے شہر کرک میں مسلح افراد کے حملوں میں ایک کینیڈین سیاح اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔