شرمین عبید کی فلم ’’اے گرل اِن دی ریور‘‘ نے ڈوپونٹ کولمبیا ایوارڈ حاصل کرلیا

’’او جے۔ میڈ ان امریکا‘‘ بھی بہترین دستاویزی فلم قرار، تقریب 25 جنوری کو ہوگی


Showbiz Desk December 19, 2016
شرمین عبید کی فلم ان 2 ڈاکومنٹری میں سے ایک ہے جو ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ''اے گرل ان دی ریور۔ دی پرائس آف فورگیونس'' نے ''الفریڈ آئی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ'' جیت لیا۔ ڈوپونٹ کولمبیا ایوارڈ کو براڈکاسٹنگ کے شعبے میں پولیٹزر پرائس کا درجہ حاصل ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 14 مختلف شعبوں میں کامیاب ہونیوالوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ شرمین عبید کی فلم ان 2 ڈاکومنٹری میں سے ایک ہے جو ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ای ایس پی این فلمز کی فلم ''او جے۔ میڈ ان امریکا'' بھی بہترین دستاویزی فلم قرار پائی۔ ایوارڈز تقریب 25 جنوری کو لو میموریل لائبریری میں ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔