عدالتی عملے کا تھانہ شاہ لطیف پر چھاپہایک شخص بازیاب

دوسرے کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر آج عدالت میں طلب

دوسرے کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر آج عدالت میں طلب (فوٹو ایکسپریس)

سیشن جج ملیر کے حکم پر ہیڈ بیلف نے پولیس کی غیرقانونی حراست سے دو شہریوں کی بازیابی کیلیے تھانہ شاہ لطیف میں چھاپہ مارا، ایک شہری مجنوں کو بازیاب کرکے فوری رہا کردیا تاہم دوسرے کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،


ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر کو آج عدالت میں طلب کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد اسلم کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے ہیڈ بیلف ارشی کو تھانہ شاہ لطیف میں چھاپہ مارنے اور دو شہریوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا، سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف نے مذکورہ تھانے میں چھاپہ مارا تھا، مغوی مجنوں کو تھانے کے حوالات سے بازیاب کرکے فوری رہا کردیا جبکہ نذر محمد تھانے میں موجود نہیں تھا،

اس موقع پر بازیاب ہونے والے مغوی نے بتایا کہ پولیس نے اسے نامعلوم مقام پر آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے گئے ہیں، عدالتی عملے نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا مغویوں کیخلاف ایف آئی آر تھی اور نہ ہی کوئی انٹری تھی، عدالتی عملے کو ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ انچارج نے ایک ہی مغوی کو لاک اپ کیا تھا، نذر محمد کو نہیں لایا گیا تھا،
Load Next Story