انتخابات نہ ہوئے تو مسائل اوربڑھیں گےاسحاق ڈار

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا.

ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہی ہوگا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات نہ ہوئے تو مسائل اوربڑھیں گے۔

میں سمجھتاہوں کہ اگر الیکشن 5سال پورے ہونے سے قبل ہی ہوجاتے تو اچھا تھا۔ مشرف نے جو خرابیاں 8 سال میں پیداکیں ،موجودہ حکومت نے 5 سال میں کردی ہیں ۔ حالات خراب کہنا مناسب نہیں بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد بھی الیکشن ہوہی گئے تھے۔ ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہی ہوگا۔اگر ہم نے معیشت کی بحالی پر کوئی پالیسی نہ بنائی تو پھر ہمیں بھکاریوں کی طرح رہنا پڑے گا۔پروگرام 'کل تک 'میں اینکر پرسن جاوید چودھری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ سیاست کرنا اور الیکشن ہرکسی کا حق ہے ۔


طاہر القادری سے قبل سونامی کی بات سنی تھی وہ بھی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی ۔مسلم لیگ ن نے ابھی تک عبوری وزیراعظم کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا ،دونام زیرغورہیں جن میں سے ایک کو48گھنٹے پہلے فائنل کردیا جائے گا،لیکن پیپلزپارٹی نے ابھی یہ کام بھی نہیں کیا ۔کراچی کی نئی حلقہ بندیاں ایک یا2ماہ میں ہوسکتی ہیں لیکن سارے پاکستان کے لیے یہ ٹائم بہت کم ہے ۔



حکومت قبل از وقت الیکشن کبھی نہیں کرائے گی اور میں یہ بہت دیر سے کہتا چلا آرہا ہوں حکومت میں شامل لوگ ایک دن بھی ضائع کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔اگر اللہ نے موقع دیا تو 18 ماہ میں لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کردیں گے الیکشن میں ن لیگ کو عوام واضح مینڈیٹ دیں گے ۔عمران خان ہمارے جتنے بھی لوگ لے جاسکتا ہے لے جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔میرا خیال ہے کہ عمران خان 15 سے20 سیٹیں لے جاسکتا ہے باقی حکومت نہیں بنا پائیں گے۔فیئرٹرائل بل کے بارے میں واضح طورپر نہیں کہہ سکتا کہ یہ صحیح کام کرے گا یا نہیں ۔
Load Next Story