پی آئی اے کی کوالا لمپور جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
طیارے کے ہائیڈرولک پائپس پھٹنے کی وجہ سے جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا
پی آئی اے کی لاہور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر لینڈ کرایا گیا اور جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوالا لمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 کے ہائیڈرولک پائپس پھٹ گئے تھے جس کے باعث پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا، جہاز میں 180 مسافر سوار تھے اور جہاز کو لینڈ کراتے وقت ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کے طیارے نے صبح 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور پھر مرمت کے بعد 6 بج کر 39 منٹ پر کوالا لمپور کے لئے روانہ ہوا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ہنگامی صورت حال کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرولک پائپس میں خرابی کے باعث جہاز کو اتارا گیا تھا اور مرمت کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x55o5al