ممبئی حملہپاکستانی کمیشن کو بھارتی گواہوں پر جرح کی اجازت

دورہ بھارت کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا،4 گواہوں پر جرح ہوسکے گی.


Monitoring Desk December 25, 2012
وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران تحقیقات تیزی سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا. فوٹو: رائٹرز

ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے عدالتی کمیشن کو بھارتی گواہوں پر جرح کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تفتیش سے متعلق اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری دھرمیندر شرما کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستانی حکام سے مذاکرات کیے۔

17

مذاکرات کے نتیجے میں حتمی طور پر پاکستان کے عدالتی کمیشن کو بھارتی گواہوں پر جرح کی اجازت مل گئی۔ پاکستان کے عدالتی کمیشن کے دورہ بھارت کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس کے دوران وہ ممبئی حملہ کیس کے 4 گواہوں پر جرح کر سکیں گے۔ بھارتی وفد نے دورہ پاکستان کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان اور ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران دونوں ملکوں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |