پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی نئی تاریخ رقم

کاروبار کا آغاز متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت، امورِ نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا


ویب ڈیسک December 19, 2016
کاروبار کا آغاز متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت، امورِ نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا ۔فوٹو؛ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہر نئے روز تاریخ رقم ہورہی ہے اور اب ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار کی سطح عبور کرگیا، کاروبار کا آغاز متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت، امورِ نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے روایتی گھنٹہ بجاکر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نہیان نےکہاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے نئے راستے تلاش کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس حکومت نے ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچنجز کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نام دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں