یمن میں امریکی ڈرون طیارے کا حملہالقاعدہ کے 2ارکان ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے باعث القاعدہ کے 2ارکان ہلاک ہو گئے۔


AFP December 25, 2012
یمن میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے باعث القاعدہ کے 2ارکان ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

یمن کے وسطی صوبے بیدا میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے حملہ میں 2 القاعدہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

جن میں ایک کا تعلق اردن سے تھا جبکہ دوسراعبداللہ حسین الوائل بتایاگیاہے جودوسال قبل جیل سے فرارہوگیاتھا۔ حکام کے مطابق ڈرون طیارے نے ان کی گاڑی کودارالحکومت سے تقریباً170 کلومیٹردورنشانہ بنایا۔قبائلی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تین دیگرالقاعدہ ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔القاعدہ نے اسی علاقے میں واقع ایک شہررضامیںاسلامی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن قبائلیوں نے انہیں وہاں سے بھگا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں