وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزے گوینا پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف بوسنیا کے وزیراعظم اور پارلیمانی اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم نوازشریف بوسنیا کے وزیراعظم اور پارلیمانی اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، فوٹو؛ پی آئی ڈی

ISLAMABAD:
وزیراعظم نوازشریف بوسنین وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زویدے وچ کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزے گوینا پہنچ گئے۔


وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈیینس زویدے وچ کی دعوت پر بوسنیا ہرزے گوینا کے تین روزہ سرکاری دورے پرپہنچے ہیں جب کہ اس موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران بوسنیا کے وزیراعظم اور پارلیمانی اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بوسنیا کے رئیس العلماء حسین ایف کویزو وچ بھی وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم نواز شریف دورہ بوسنیا میں بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ چیمبر اور سرمایہ کاروں کی مختلف تنظیموں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ بوسنیا کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story