کیڈٹ کالج کے طالبِ علم کےعلاج کیلئے 5 کروڑ روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظور کردہ 5 کروڑ روپے احمد کے امریکا میں علاج پر خرچ ہوں گے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ طالبِ علم محمد کو امریکا میں علاج کی منظوری بھی دے چکے ہیں: فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے تشدد زدہ طالب علم محمد احمد مشوری کے علاج کے لئے 5 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں استاد کے تشدد کے باعث ذہنی معذور بننے والے طالب علم محمد احمد کے علاج کے لئے 5 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طالب علم کو بیرون ملک بھیجنے کی سفارش


اس سے پہلے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کے علاج کے لئے ان کے میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبِ علم کے امریکا میں علاج کی منظوری کے ساتھ محکمہ صحت سندھ کو بچے اوراس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ خزانہ کو بچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طالبِ علم کی امریکا میں علاج کی منظوری

بچے کا علاج امریکا کے سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ہوگا جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹر رابن ٹی کارٹن کریں گے جس کے لئے اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 2 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔
Load Next Story