کنگنا رناوت نے ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

مکمل طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنی عمر کے حساب سے کلچر کو دیکھتی ہوں، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک December 19, 2016
مکمل طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنی عمر کے حساب سے کلچر کو دیکھتی ہوں، بھارتی اداکارہ - فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت نے شادی کا گرین سگنل دیتے ہوئے ماں بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازعہ بیانات اور تنازعات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ تنازع کی وجہ سے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کا سگنل دے دیا ہے اوراپنے انٹر ویو میں ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرڈالا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ میں اب مکمل طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنی عمر کے حساب سے کلچر کو دیکھتی ہوں تو اب میں ماں بننا چاہتی ہوں اور بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اس طرح کے خیالات کا ذکر سرعام نہیں کرنا چاہیے لیکن میں یہ دن دیکھنےکے لیے کافی پر امیدہوں۔

دوسری جانب اداکارہ کے انٹرویو کے بعد ان کے معاشقے کی خبروں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے اور ان کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے معاشقے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے بی گریڈ فلموں سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اب متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور کئی نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں