الطاف حسین نے ملک کو لاحق مرض کی درست نشاندہی کی اساتذہ

اے پی ایم ایس او کے وفد کی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ سے ملاقات،قائد تحریک کا پیغام پہنچایا


Express Desk July 27, 2012
اے پی ایم ایس او کے وفد کی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ سے ملاقات،قائد تحریک کا پیغام پہنچایا فوٹو ایکسپریس

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اور انھیں قائد تحریک الطاف حسین کا پاکستان کی سلامتی و بقا سے متعلق پیغام پہنچایا،

اس موقع پر رجسٹرار قمرالحق، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک سمرہ ضمیر، ڈاکٹر سلمان ڈی محمد، ڈاکٹر کمال، ڈاکٹر اکبر سیال، پروفیسر حلیم صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر اقبال خان، پروفیسر صدیق، پروفیسر طارق، پروفیسر عارف زبیری، پروفیسر سیما، اے پی ایم ایس او کے مرکزی ذمے داران، پروفیسر افضال، وقار الحق اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران بانی و قائد تحریک الطاف حسین کے حالیہ بیان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،

اساتذہ کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کو لاحق مرض کی درست نشاندہی کی، انھوں نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا کیونکہ خدانخواستہ اگر ملک ہی نہ رہا تو ان کی سیاست بھی نہیں رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں