لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داری سنبھال لی

نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔


ویب ڈیسک December 19, 2016
نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا۔

چند روز قبل پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جن کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا جس کا انہوں نے آج باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر، آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں رضوان اختر کی جگہ آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا جب کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |