شکست کے باوجودکرکٹرز نے اسد شفیق کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا
برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر کپتان مصباح الحق نے اسد شفیق کی حوصلہ افزائی کی۔
آسٹریلیا سے شکست کے باوجود پاکستانی کرکٹرز نے اسد شفیق کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا اور انھیں مبارکباد دی۔
برسبین ٹیسٹ میں اسد شفیق کی شاندار کارکردگی پر کپتان مصباح الحق نے نوجوان بیٹسمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں تھپکی دی، یونس خان نے سرسہلایا،دیگر کھلاڑی تالیاں بجاتے اورتصویریں بناتے رہے،آخری روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ نیٹ پریکٹس میں گیند درست انداز سے میرے بیٹ پر آ رہی تھی لیکن فارم میں واپسی کیلیے کسی اچھی اننگز کا انتظار تھا، ٹیل اینڈرز نے بہت ہمت سے کام لیا اور بے خوف ہو کر کھیلے اور ہم ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آخری صبح جیت کیلیے بڑا عزم اور حوصلہ تھا، یہ سوچ کر آئے تھے کہ میچ جیت کر دکھانا ہے لیکن بدقسمتی سے اپنا مقصد حاصل نہ کرسکے، مچل اسٹارک نے اچھے اسپیلز کیے، پیسر کی شارٹ پچ بال غیر متوقع انداز میں اٹھی اس لیے وکٹ محفوظ نہ رکھ پایا۔
https://www.dailymotion.com/video/x55nu6q_magic-man-how-asad-shafiq-almost-conjured-victory_news