ڈاکٹر عاصم کی طبعیت ناساز قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل
ڈاکٹر عاصم کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
سابق مشیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو طبعیت کی ناسازی پر قومی اداراہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ شفٹ میں کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی دونوں مرتبہ ای سی جی نارمل نہیں آئی جس کے بعد انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے تاہم دوبارہ چیک اپ کے بعد طبعیت نارمل ہونے کی صورت میں ڈسچارج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج و معالجے میں سہولت فراہم کرنے کے الزامات ہیں جب کہ وہ گزشتہ کئی روز سے طبعیت ناساز ہونے کے باعث جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x55q39z_dr-asim-in-hospital_news