میسی کی مہارت سے کلب ساتھی ہی نہیں حریف کوچ بھی متاثر
میسی اپنی چابکدستی سے میچ کا نقشہ تبدیل کرنے میں ثانی نہیں رکھتا، حریف کوچ
اسپینش فٹبال لیگ میں ایسپانویل کیخلاف لیونل میسی اگرچہ گول تو ایک ہی بناسکے لیکن دوران کھیل ان کی مہارت نے سبھی کومتاثر کیا۔
اسپینش فٹبال لیگ میں ایسپانویل کیخلاف لیونل میسی اگرچہ گول تو ایک ہی بناسکے لیکن دوران کھیل ان کی مہارت نے سبھی کومتاثر کیا، ساتھی کھلاڑیوں کے علاوہ حریف پلیئرز بھی ان کے جادوئی کھیل سے متاثر دکھائی دیے، 5 بار سال کے بہترین پلیئر کا اعزاز جیتنے والے ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی اس مقابلے کے دوسرے ہاف میں ایک منٹ کے دوران 2 بار گیند کو تن تنہا لیکر آگے بڑھے، اس دوران انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو عمدہ ڈاجنگ سے زیر کیے رکھا، ان کے عمدہ پاسز کی بدولت ساتھی پلیئرز لوئس سواریز اور جورڈی ایلبا کو گول بنانے کے مواقع ملے جب کہ اختتامی مراحل پر میسی خود بھی ایک بار گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
حریف کلب ایسپانویل کے کوچ کوئنک سانچز فلوریزنے کہا کہ میسی اپنی چابکدستی سے میچ کا نقشہ تبدیل کرنے میں ثانی نہیں رکھتا، وہ ایسا پلیئر ہے جو ہر گیم میں ہیٹ ٹرک بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ کسی بھی مرحلے پر رکتا نہیں بلکہ گیند ملنے پر آگے بڑھتا ہے، بلاشبہ وہ منفرد پلیئر ہے۔