پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے
شرکاء نے عبادت کی اس موقع پر ملک کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور اپنی رہائش گاہوں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
کراچی میں کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اس موقع پرگرجا گھروں میں کیک بھی کاٹے گئے۔تقریب میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
لاہور میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھر پور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کیتھڈرل چرچ مال روڈ ریگل چوک میں منعقد کی گئی۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے سروس کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ شہر میں واقع دیگر گرجاگھروں میں بھی خصوصی عبادات کی گئیں جن میں شریک افراد کو انجیل کا درس دیا گیا اور ملک کی ترقی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ملک میں امن امان اور بھائی چارے سے رہنے کا بھی عزم کیا گیا۔
پشاور میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ گرجا گھرں اور تفریحی مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کرسمس کے حوالے سے سب سے بڑی دعائیہ تقریب بیکل میموریل میتھوڈسٹ چرچ میں ہوئی جس میں خواتین اور مردوں کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر شرکا نےکرسمس کے حوالے سے خصوصی گیت گائے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی میسیحی برادری بھرپور انداز میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔