بھارت میں آفریدی کا پرستار ’گرین شرٹ‘ پہننے کے جرم میں گرفتار 

آفریدی کے پرستار کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 (بی)، 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی

آفریدی کے پرستار کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 (بی)، 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی - فوٹو: بھارتی میڈیا

FATAULLAH:
آسام میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پولیس نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے پرستار کو 'گرین شرٹ' پہننے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔


رپورٹس کے مطابق ریپون چوہدری کو پولیس نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کی شکایت پر حراست میں لیا، اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ سیکشن 120 (بی)، 294 کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی 'بھارتیہ یووا مورچہ' نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ پاکستانی ٹیم شرٹ پہننے کو ملک سے غداری قرار دیا۔

واضح رہے رواں برس فروری میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی شائق عمردراز کو بھی اپنی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے پر پکڑ لیا گیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
Load Next Story