پنجاب میں دھند لاہور ایئرپورٹ بند موٹر وے پر ٹریفک بحال
محکمہ موسمیات نے شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی برح طرح متاثر ہوا ہے۔ لاہور ایئر پورٹ اندرونی اور بیرونی ٹریفک کے لیے بند ہے تاہم موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
وسطی پنجاب کے اکثر شہروں میں گہری دھند چھائی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے۔ دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ لاہور آنے والی تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو دیگر شہروں میں اتارا جارہا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی مطلوبہ پروازوں کے بارے میں ایوی ایشن حکام سے معلومات ضرور حاصل کریں ۔
دھند کے باعث گزشتہ رات بند کی گئی موٹر وے ایم 2 اور تھری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور سفر کرنے والے افراد جی ٹی روڈ استعمال کریں اور گاڑیاں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے قافلوں کی صورت میں سفر کریں۔ دوسری جانب دھند نے ٹرینوں کا شیڈول بھی شدید متاثرکیا ہے. لاہور سے آنے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔