گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ نے مخدوم احمد محمود کو گورنر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک December 25, 2012
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے نومنتخب گورنر سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

مخدوم احمد محمود نے پنجاب کے نئے گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے مخدوم احمد محمود سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، تنویراشرف کائرہ اور راجا ریاض بھی موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مخدوم احمد محمود کو گورنر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمخدوم احمد محمود نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری کو مایوس نہیں کریں گے، ان کے گورنر بننے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کے دروازے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے،

مخدوم احمد محمود پنجاب کے29ویں گورنر ہیں۔ وہ 12 ستمبر 1961کو کراچی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے بااثر سیاسی خاندان سے ہے۔ مخدوم احمد محمود مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سید صبغت اللہ راشدی کے پھوپھی زاد بھائی اور سابق وزیراعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں