پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات 5 طلبہ جاں بحق درجنوں افراد زخمی

مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں بھی 2 بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک December 25, 2012
کارڈز کے مطابق مرنے والوں میں محمد احمد، عمیر اکرم ، سدرہ جاوید اور ردا جاوید بہاولپور کے رہائشی ہیں. فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف عاقوں میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔


میاں چنوں منشاء موڑ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے تیز رفتار کار مخالف سمت میں آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 افراد کی شناخت محمد احمد، عمیر اکرم ، سدرہ جاوید اور ردا جاوید کے نام سے ہوئی ہیں جب کہ ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوسکی۔ طبی عملے کے مطابق تمام افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم تھے۔


دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں بھی 2 بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں