پشاورسینئر صوبائی وزیر بشیراحمد بلور پرخودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

بشیر احمد بلور کو ہفتے کی شام پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک December 25, 2012
خودکش حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے کل اسلام آباد بھجوائے جائیں گے,پولیس۔ فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔


ایکسپریس نیوز کو ملنے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تھانہ کابلی کے ایس ایچ او عبدالستار خان نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکے سےان کے جسم کا دایاں حصہ زیادہ متاثر ہوا جب کہ بشیر احمد بلور اور ان کے پرسنل سیکریٹری حاجی نور محمد کو سامنے کے حصے میں زخم آئے۔


خیبر میڈیکل کالج کی جانب سے خودکش حملہ آور کے سر اور پاؤں کی تجزیاتی رپورٹ بدھ کے روز تحقیقاتی اداروں کو موصول ہوگی جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی بدھ کو اسلام آباد بھجوائے جائیں گے جس کے بعد تحقیقات کے دائرے کو بڑھایا جائے گا۔


واضح رہے کہ بشیر احمد بلور کو ہفتے کی شام پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خود کش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کے پرسنل سیکریٹری حاجی نور محمد اور ایس ایچ او تھانہ کابلی عبدالستار خان سمیت دیگر 8 افراد بھی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں