نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے سرد چینہ میں پیر اور منگل کی درمیان رات ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں فائرنگ کا یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔