جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تیز رفتار ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا 12 افراد ہلاک
برلن کے بازار میں لوگوں کا ہجوم کرسمس کی خریداری میں مصروف تھا کہ ٹرک نے انہیں کچل دیا جس سےمتعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ٹرک تلے آکر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع مشہور شاپنگ سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ٹرک تلے آکر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مارکیٹ میں واقع چرچ کےقریب پیش آیا جہاں لوگ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں شاپنگ میں مصروف تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے ابتدائی شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیان کے بعد واقعے کو دہشت گردی کی ایک کوشش قرار دیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں کئی افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ٹوٹ پھوٹ سے قریبی موجود گیس کی لائن بھی پھٹ گئی جس سے گیس خارج ہونے کے باعث لوگوں کو جائے حادثہ سے دور کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں فرانس کے علاقے نائس میں ٹرک سے دہشت گردی کے ایک واقعے میں 84 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کو باقاعدہ دہشت گردی قرار دیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x55rsqc