قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں شہباز شریف

ساڑھے چارسال کے دوران 40 ہزارطلبہ وطالبات کو تعلیمی وظائف دیئے گئے،شہباز شریف 


ویب ڈیسک December 25, 2012
ساڑھے چارسال کے دوران 40 ہزارطلبہ وطالبات کو تعلیمی وظائف دیئے گئے،شہباز شریف ،فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں، امیر اور غریب میں کوئی فرق روا نہ رکھا جائے۔


ماڈل ٹاؤن میں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی اس موقع پرشہبازشریف نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان سے مل کرملک کے مسائل حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے، ساڑھے چار برس کے دوران پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 40 ہزار طلبہ وطالبات کو تعلیمی وظائف دئیے گئے اور یہی وجہ ہے کہ متوسط اورغریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ و طالبات ''لمز اور نسٹ'' جیسے اداروں میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں