امریکا میں شدید سردی سے نظام زندگی منجمد 9 افراد ہلاک

برف باری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


INP December 20, 2016
نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی27، کنساس منفی8 اور بسمارک میں منفی31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکا کی وسطی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا، نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، برف باری کے باعث مختلف حادثات میں9 افراد ہلاک ہوگئے۔

وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جس کے بعد معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے قریب ریاستیں برف باری اور سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی55 سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیاگیا جبکہ نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی27، کنساس میں منفی8 اور بسمارک میں منفی31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثات انڈیانا، اوہائیو، ورجینیا ، کولوراڈو اور نارتھ ڈکوٹا میں پیش آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں