پہلاٹی 20 پاکستان کابھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اور ہوم گراؤنڈ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے اصل دباؤ کا باعث بنے گا۔


ویب ڈیسک December 25, 2012
قومی ٹیم اس سے قبل 2007 میں آخری مرتبہ بھارت گئی تھی۔ فوٹو : فائل

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور کے چنا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیموں نے سیریز کے پہلے مقابلے کے لئے بھر پور تیاری کی ہے۔ پاکستان کے پاس اس دورے میں تجربہ کار اسپنرز شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور سعید اجمل کی صورت بھی موجود ہیں جبکہ نوجوان پیسر جنید خان بھی اختتامی اوورز میں بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ تاہم بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اور ہوم گراؤنڈ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے اصل دباؤ کا باعث بنے گا۔

قومی ٹیم اس سے قبل 2007 میں آخری مرتبہ بھارت گئی تھی، 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ کے رابطے معطل ہوگئے تھے تاہم بین الاقوامی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوئیں جس میں پاکستان 2011 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے موہالی بھی گیا جبکہ رواں برس سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھارتی ٹیم کا پاکستان سے ٹاکرا ہوا ،بھارتی ٹیم حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے علاوہ ٹوئنٹی20 سیریز بھی برابر ہی کھیل پائی ہے جس کے باعث دھونی الیون بھی دباؤکا شکارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |