دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا وزیراعظم

دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 20, 2016
پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس کی مناسبت سے قائم مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، انہون نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمن عوام کے ساتھ ہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : برلن میں ٹرک عوام پر چڑھ دوڑا، 12 افراد ہلاک

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |