شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان کی کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شرکت نہیں کی

شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری بھی شاہی خاندان کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شریک نہیں ہو ئے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کرسمس کی تقریبات شاہی خاندان کے بجائے شہزادی مڈلٹن کے اہل خانہ کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شاہی خاندان کی کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔


شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کرسمس کی تقریبات شاہی خاندان کے بجائے شہزادی مڈلٹن کے اہل خانہ کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر ملکہ الزبتھ نے کوئی اعتراض نہ کرتے ہوئے شاہی جوڑے کو کیٹ مڈلٹن کے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منانے کی اجازت دے دی۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن جو کہ امید سے ہیں رواں ماہ طبیعت خراب ہونے کے باعث 4 دن تک اسپتال میں زیر علاج بھی رہیں۔

دوسری جانب شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری بھی اس سال اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کی تقریبات میں شریک نہیں ہو پائے کیونکہ وہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری جنگ میں بطور پائلٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story