پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا
پاکستان نے 134 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
PESHAWAR:
پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر 43 اور رہانے 42 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3، اسپنر سعید اجمل نے2 جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 134 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور اس کے 3 کھلاڑی 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی شراکت قائم کی، محمد حفیظ 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے اپنی سسرالی سرزمین پر وکٹوں کے چاروں طرف خوبصورت شاٹ کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بی کمار نے 3 وکٹیں لیں۔
بہترین پرفارمنس پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 5 برسوں میں پہلی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ قومی ٹیم اس سے قبل 2007 میں آخری مرتبہ بھارت گئی تھی، 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ کے رابطے معطل ہوگئے تھے تاہم بین الاقوامی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوئیں جس میں پاکستان 2011 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے موہالی بھی گیا جبکہ رواں برس سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں بھارتی ٹیم کا پاکستان سے ٹاکرا ہوا۔