چوہدری نثارکوکام سے روکنے اورتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

چوہدری نثارنے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرسخت تنقید کی جوسنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک December 20, 2016
عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ کام کرنے سے روکا جائے، درخواست: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کام سے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ چوہدری نثارنیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، سانحہ کوئٹہ کا تحقیقاتی کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پربنایا گیا اور اس کی سربراہی عدالت عظمیٰ ہی کے ایک جج نے کی جس نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی لیکن اس کے باوجود چوہدری نثار نے رپورٹ پر سخت تنقید کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ پر تنقید سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔ اس لیئے عدالت سے درخواست ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |