ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت اردگان اور پیوٹن دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پرمتفق

روسی تفتیش کار انقرہ جائیں گے اور تحقیقات کریں گے کہ حملہ آور نے کس کے کہنے پر سفیر کو گولی ماری، پوٹن


ویب ڈیسک December 20, 2016
روسی تفتیش کار انقرہ جائیں گے اور تحقیقات کریں گے کہ حملہ آور نے کس کے کہنے پر سفیر کو گولی ماری، پوٹن۔ فوٹو : فائل

روسی سفیر کے قتل کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

روسی سفیر کے قتل کے بعد ترک صدر طیب اردون نے روسی ہم منصب پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق سمیت روسی سفیر کے قتل کی بھی مذمت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی میں تقریب کے دوران روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک

اپنے ایک بیان میں طیب اردوان نے اس واقعے کو روس اور ترکی کے تعلقات پر حملہ قرار دیا، دوسری جانب روسی صدر نے سفیر کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شام میں امن عمل کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش ہے تاہم روس کے تفتیش کار انقرہ جائیں گے اور معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ حملہ آور نے کس کے کہنے پر روسی سفیر کو گولی ماری۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روس نے ترکی میں اپنے سفیر کے قتل کو دہشت گردی قرار دیدیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آرٹ گیلری کی تقریب میں شریک تھے جہاں ان کے پیچھے کھڑے مسلح شخص نے سفیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں