چین میں سنو اینڈ آئس فیسٹیول کاآغاز5جنوری سے ہوگا

مجسمے بنانے کے لیے کئی ماہر کاریگر دن رات محنت میں لگے ہوئے ہیں۔

فیسٹیول کے لئے مکمل طور پر برف سے بنے گرجا گھر، محل اور کئی دوسرے مجسمے تیار کئے گئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

چین میں شاندار سنو اینڈ آئس فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں،فیسٹول کا آغاز5جنوری سے ہوگا۔


چین میں تیرہویں سنو اینڈ آئس فیسٹیول میں ہرسال کی طرح برف سے بنے شاہ کار مجسمے پیش کئے جائیں گے۔ مجسمے بنانے کے لیے کئی ماہر کاریگر دن رات لگاتار محنت میں لگے ہوئے ہیں۔ اس فیسٹیول کے لئے مکمل طور پر برف سے بنے گرجا گھر، محل اور کئی دوسرے مجسمے تیار کئے گئے ہیں۔ فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
Load Next Story