آئی جی کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا وہ خود چھٹی پر گئے وزیراعلیٰ سندھ

چوہدری نثار پیپلزپارٹی پر تنقید کے بجائے ہمارے 4 مطالبات پورے کریں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک December 20, 2016
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا بلکہ انہوں نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ آئی جی سندھ کو زبردستی رخصت پر بھیجا گیا ہے، اے ڈی خواجہ نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے ہمارے 4 مطالبات پورے کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے ریگو لیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے خلاف آواز بلند کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےتعلیمی اداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کی صحت یابی کے بعد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہو گی اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کو بھی جلد فعال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں