پاکستان میں عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ ریلیز نہیں کی جائے گی

فلم دنگل کے حوالے سے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان فلم ڈسٹری بیوٹرز

فلم دنگل کے حوالے سے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان فلم ڈسٹری بیوٹرز - فوٹو: فائل

پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگائی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سینما گھروں سے بھی بھارتی فلمیں ہٹادی گئیں اور لوکل سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی تاہم 2 روز قبل سینما مالکان کی جانب سے یہ خود ساختہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے فوری بعد سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور نواز الدین صدیقی کی فلم ''فریکے علی'' کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستانی سینما مالکان کا بھارتی فلموں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان


دوسری جانب فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ بھارتی اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ''دنگل'' پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی فلموں پر پابندی سے سینما گھروں کا کاروبار متاثر

عامر خان کی فلم ''دنگل'' کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں اداکار مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اپنی بیٹیوں کو پہلوانی میں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے تربیت دیتا ہے۔ فلم 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گا جب کہ فلم کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور فلم کے ٹریلیر اور گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
Load Next Story