جرمنی میں مسلم لڑکی کا صدر سے ہاتھ ملانے سے اجتناب

مسلم لڑکی نے جرمن صدر سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا


ویب ڈیسک December 20, 2016
مسلم لڑکی نے جرمن صدر سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا فوٹو: بشکریہ بریٹ بارٹ

جرمنی کے صدراسکول کی تقریب میں شریک تھے اورجب وہ طلبا سے ہاتھ ملارہے تھے تو اس دوران وہاں کھڑی مسلم لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن صدر برلن میں تارکین وطن کے اسکول کے دورہ کے موقع پر وہاں پہنچے تو قطار میں کھڑے طلبا نے انہیں خوش آمدید کہا اور گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کیا تاہم قطار میں کھڑی ایک باحجاب مسلم لڑکی کا نمبر آیا تو اُس نے ہاتھ ملانے کے بجائے اپنے اسکارف پر ہاتھ رکھ کر انہیں خوش آمدید کہا۔ ایک لمحے کے لئے صدر وہاں رکے لیکن انہوں نے فوری طوری پر اپنا ہاتھ لڑکی کے برابر میں کھڑے نوجوان کی جانب بڑھادیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=OTQxz_okhMo

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں