جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

ڈو پلیسی کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔

ڈو پلیسی کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔ ۔فوٹو:فائل

ISLAMABAD/لاہور:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کی سزا کے خلاف جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کی سزا کے خلاف جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مائیکل بیلوف نے دبئی میں اپیل کی سماعت میں دونوں فریقین کے وکلا کا موقف سنا، اس موقع پر ڈو پلیسی نے ٹیلیفون کے ذریعے انھیں جوائن کیا۔ سماعت کے اختتام پر بیلوف نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈوپلیسی کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران منہ میں ٹافی رکھ کر گیند کو تھوک سے چمکانے پر بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ ریفری نے 100 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی، اس کے خلاف انھوں نے اپیل کررکھی ہے۔
Load Next Story