بھارت میں ساحل سمندر کی ریت سے بنائے گئے سینٹا کلوز کے مجسمے

طالب علموں نے خوبصورت مجسمے بنا کر عیسائی برادری سے کرسمس کے موقع پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیا۔


ویب ڈیسک December 25, 2012
آرٹسٹ سودارشن پاٹنائیک اور ان کے طالبعلموں نے ریاست اوڑیسا میں واقع ساحل پوری پر ریت سے سینٹا کلوزز کے مختلف چھوٹے بڑے مجسمے بنائے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: بھارتی ریاست ا ڑیسہ میں کرسمس کے موقع پر طالب علموں نے انوکھے انداز میں کرسمس منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

فن کار سودارشن پاٹنائیک اور ان کے طالب علموں نے ریاست اڑیسہ میں واقع ساحل پوری پر ریت سے سینٹا کلوزکے مختلف چھوٹے بڑے مجسمے بنائے۔طالب علموں نے ساحل سمندر کی ریت سے سینٹا کلوزکے خوبصورت مجسمے بنا کر عیسائی برادری سے کرسمس کے موقع پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں