جڈیجا ہاتھ دھو کرالیسٹر کک کے پیچھے پڑگئے سیریز میں 6 بار شکار

جڈیجا نے پہلی بار ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا


Sports Desk December 20, 2016
جڈیجا نے پہلی بار ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا- فوٹو: ایسوسی ایٹ پریس

بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا ہاتھ دھو کر انگلش کپتان الیسٹر کک کے پیچھے پڑگئے جب کہ انہوں نے اس سیریز میں 6 مرتبہ حریف قائد کی وکٹ اڑائی۔

بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا ہاتھ دھو کر انگلش کپتان الیسٹر کک کے پیچھے پڑگئے، انہوں نے اس سیریز میں 6 مرتبہ حریف قائد کی وکٹ اڑائی، یہ کسی بھی بھارتی بولر کی جانب سے ایک سیریز میں کسی ایک کرکٹر کو آؤٹ کرنے کی بڑی تعداد ہے۔ کک کی جڈیجا کے خلاف سیریز میں ایوریج فقط 12.50 رہی۔ جڈیجا نے پہلی بار ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا جبکہ پہلی ہی بار ایک اننگز میں 48 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں۔

ان کا گذشتہ بہترین بولنگ فیگر 138 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھیں جو ڈربن میں 2013-14 میں حاصل کی تھیں۔جڈیجا ایک ہی ٹیسٹ میں نصف سنچری یا اس سے زائد اسکور کرنے کے ساتھ 10 وکٹیں لینے اور 4 چار کیچز تھامنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں