کارکن طاہرالقادری کی 14جنوری کی کال کیلئے تیار رہیں الطاف حسین

منہاج القرآن اورایم کیو ایم 2 جسم اور ایک جان ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری


ویب ڈیسک December 25, 2012
ایم کیو ایم انقلابی جدوجہد میں تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 14جنوری کی اسلام آباد کی طرف مارچ کے لئے تیار رہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم انقلابی جدوجہد میں تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن اورایم کیو ایم 2 جسم اور ایک جان ہیں۔

الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام آباد کی طرف مارچ کے لئے تیاررہیں جس کے لئے وہ رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بہت بڑے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ اگر ملکی حالات نہیں سدھارے گئے تو وہ عوام سے اپیل کریں گے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |