مشہور گلوکار طاہر شاہ قتل کی دھمکیاں ملنے پر بیرون ملک روانہ

متعلقہ حکام سے سیکیورٹی کی درخواست کی لیکن خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہر شاہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے،مینجمنٹ ٹیم


ویب ڈیسک December 21, 2016
متعلقہ حکام سے سیکیورٹی کیلئے درخواست کی لیکن خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہرشاہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے، مینجمنٹ ٹیم ۔ فوٹو : فائل

مشہور پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ''آئی ٹو آئی'' اور ''اینجل'' جیسے گانوں سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے بعد انہوں نے حکام سے سیکیورٹی کی درخواست کی تاہم کوئی قابل اطمینان جواب موصول نہ ہونے پر وہ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :گلوکار طاہر شاہ کا گانا 'اینجل' امریکی اپیکس ایوارڈ کے لیے نامزد

طاہر شاہ کی مینجمنٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ نامعلوم ٹیلیفون کالز کے ذریعے طاہر شاہ کو کچھ روز قبل قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس پر انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہر شاہ دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں