ڈسکوزکولاسزپران پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست

وزارت پانی وبجلی کی سمری پرایف بی آر نے فیصلہ لا ڈویژن کی رائے سے مشروط کردیا

وزارت پانی وبجلی کی سمری پرایف بی آر نے فیصلہ لا ڈویژن کی رائے سے مشروط کردیا فوٹو: فائل

PESHAWAR:
وزارت پانی و بجلی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کی درخواست کردی ہے تاہم ایف بی آر نے لا ڈویژن سے رائے لیے بغیر کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے معذرت کرلی۔


''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہاں ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن لاسز پہلے سے ہی سیل پرائس اور ٹیرف کا حصہ ہوں وہاں ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی اجازت ہونی چاہیے لیکن ٹیکس اتھارٹیز کی جانب سے اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ اس مد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف ٹیکس ڈیمانڈ ریز کی جاتی ہے اور عدم ادائیگی پر بینک اکاؤنٹس منجمدکردیے جاتے ہیں ۔

جس سے مقدمے بازی بڑھ رہی ہے جس کے جواب میں ایف بی آر نے کہاکہ اس بارے میں لا ڈویژن سے رائے لی جائے گی اور اس کے بعد کوئی فیصلہ ہوگا۔
Load Next Story