میرا نے اگلے سال اُردو فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوئے تو فلم میں بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کروںگی ،میرا

پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوئے تو فلم میں بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کروں گی ،میرا فوٹو : فائل

فلم اسٹار میرا نے 2017 میں اردو فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فلم میں بھارتی اداکاروں کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔


اپنے ایک انٹر ویو کے دوران فلم اسٹار میرا نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلم انڈسڑی سے جتنی محبت ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خود بھی اپنے سرمایہ کیساتھ آئندہ سال ایک اردو فلم بناؤں گی اور میری خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ٹھیک ہوجائیں تا کہ میں اپنی فلم میں بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کروں۔
Load Next Story