عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات قبول نہیںقادرمگسی

کسی وفاقی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے، ایس یو پی کان لیگ سے اتحاد سیاسی غلطی ہے

کسی وفاقی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے، ایس یو پی کان لیگ سے اتحاد سیاسی غلطی ہے۔ فائل فوٹو

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کی ضرورت ہے لیکن حکمراں اپنی حکومت کی مدت کو بڑھانے کیلیے بلدیاتی انتخابات کا راگ الاپ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدر شاہانی، ڈاکٹر رجب میمن، حاکم زادی تھیبو و دیگرکے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔


انکاکہنا تھا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کو ردکرتی ہے۔انکا کہنا تھاکہ ایس ٹی پی کسی بھی وفاقی جماعت سے انتخابی اتحادکے حق میں نہیں اور وہ انتخابات میں سپناکے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی اور پی پی، مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوںکے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

ایس یو پی کے سربراہ جلال محمود شاہ کا مسلم لیگ(ن)سے انتخابی اتحادکا فیصلہ انکے سیاسی دورکی سب سے بڑی غلطی ہے، تاہم ایس یو پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کی باتیںکرنے والے خود قومی سلامتی کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، اگرمتحدہ نے اس حوالے سے رابطہ کیا تو پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے مشورے کے بعدکوئی فیصلہ کیا جائیگا۔
Load Next Story