میکسیکومیں آتشبازی کےسامان کی مارکیٹ میں دھماکے27افرادہلاک

دھماکوں میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


ویب ڈیسک December 21, 2016
دھماکوں کے بعد ہر طرف آگ اور دھویں کے بادل چھا گئے ۔ فوٹو ٹوئیٹر

میکسیکو میں آتشبازی کے سامان کی مارکیٹ دھماکوں سے لرز اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی سے شمال میں 32 کلومیٹر دور واقع ٹولٹپک کے علاقے میں آتشبازی کی مارکیٹ اچانک دھماکوں سے گونج اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔



واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ مدد کیلئے فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو مارکیٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



حکام کے مطابق مارکیٹ کے قریب موجود متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں اور آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکوں کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں