پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا سیکریٹری خارجہ

تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد دیکھنا نہیں چاہتے، اعزازچوہدری


ویب ڈیسک December 21, 2016
تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد دیکھنا نہیں چاہتے، اعزاز چوہدری۔ فوٹو: فائل

BERLIN: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا کیوں کہ یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں 45 شہری شہید ہوئے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے، اس پر مزید کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈال کر قرار داد پر عمل درآمد کرائے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا، یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھی، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور کسی بیان سے مشتعل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد دیکھنا نہیں چاہتے، پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا سے متعلق امور کی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو 60 سے زائد بار طلب کیا، دسمبر میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں