ملائیشیا کو پاکستانی برآمدات 28 کروڑ ڈالر سے تجاوز

دو طرفہ تجارت میں رواں سال 13 فیصد اضافہ، دونوں ممالک ٹریڈمیں وسعت کیلیے پرعزم ہیں


APP December 26, 2012
حلال خوراک کی تجارت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے، پاکستانی ہائی کمشنر فوٹو: فائل

پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات کی مالیت رواں سال کے اختتام تک 28 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ملائیشیا میں پاکستانی چاول، پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی طلب میں متواتر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مسعود خالد نے بتایا کہ سال 2012 کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تجارت میں وسعت لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

6

انہوں نے بتایا کہ سال 2012 کے دوران ملائیشیا اور پاکستان نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا جس میں نمایاں پشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین حلال خوراک کی تجارت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے، مستقبل میں پاکستان اور ملائیشیا کے تجارتی حجم میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں