پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا وزیراعظم نوازشریف
پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، وزیر اعظم کی بوسنیا کے پارلیمانی گروپ سے گفتگو
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور ملک سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرائیوو میں وزیراعظم نوازشریف سے بوسنیا کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات،پارلیمانی تعاون، تجارت سمیت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بہتری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان اور بوسنیا باہمی تعاون بڑھانے پر متفق
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بوسنیا مذاکرات کے ذریعے قیام امن کا ماڈل بنا ہے، وہ پہلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر بوسنیا آئے تھے تو یہاں ہر طرف فائرنگ ہو رہی تھی لیکن آج بوسنیا میں ترقی دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تنازعات پر امن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ بہتر کر رہے ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کا مکمل عزم کیے ہوئے ہیں، ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تعاون بڑھانے میں اتفاق ہوا۔ بوسنیا کے دارالحکوم تسرائیوومیں اپنے ہم منصب ڈینس زو ویدے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بوسنیا ہرزے گوینا کے تاریخی شہر آ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسنیا کے وزیراعظم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بوسنیا کے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھا نے پر اتفاق ہوا جب کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان شاہراہؤں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے بھی بوسنیا کے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ ختم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
بوسنیا کے وزیراعظم ڈینس زو ویدے کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا مخلص دوست ہے اور گزشتہ 25 برسوں میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا اور دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھا سکتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x55z7ry_nawaz-sharif-at-bosnia_news